حاجی چوہدری بہادر خاں کی سیلاب متاثرین کیلئے خدمات کا اعتراف، شیلڈ پیش ، حاجی بہادر خاں کی خدمات ستائش کی تمنا، صلہ کی پرواہ کے بغیر ہیں، ڈاک

Published: 02-12-2022

Cinque Terre

گجرات(خبر نگار خصوصی)جماعت اسلامی کیبزرگ رہنماسابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری پنجاب حاجی چوہدری بہادرخاں کی حالیہ سیلاب میں سیلاب متاثرین کی امداد اوربحالی کے لئے بھرپوررضاکارانہ کام کرنے اوران کی خدمات کے اعتراف میں گزشتہ روزراولپنڈی میں سلام رضاکارتقریب میں انہیں امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم اورالخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدرمیاں عبدالشکورنے خصوصی شیلڈ دی اورانکی خدمات کابرملااعتراف کیااورخراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پرڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ چوہدری بہادرخاں جیسے رضاکار جو صرف اورصرف اللہ کی رضا کے لئے دکھی انسانیت کی خدمت اورتحریک اسلامی کی اشاعت وترویج میں مصروف ہیں ایسے لوگ کسی بھی تنظیم کا بہت بڑا سرمایہ ہوتے ہیں 

آج کا اخبار
اشتہارات