”سیلاب زدگان کی امداد“ الخدمت فاؤنڈیشن رضا کاروں کی خدمات کی تحسین

Published: 02-12-2022

Cinque Terre

گجرات(خبر نگار خصوصی)الخدمت فاؤنڈیشن کے سلام رضاکارپروگرام کے تحت رضاکارانہ طور پرخدمات سرانجام دینے والے رضاکاروں اورڈونرزکے اعزازمیں راولپنڈی میں خصوصی تقریب کاانعقاد کیاگیا مہمان خصوصی امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم،صدرالخدمت فاؤنڈیشن میاں عبدالشکور تھے،صدرالخدمت پنجاب رضوان احمد نے تقریب کی صدارت کی تقریب میں حالیہ سیلاب میں رضاکارانہ طور پرخدمات انجام دینے والے اورسیلاب زدگان کے لئے لاکھوں کروڑوں عطیات دینے والوں کو خصوصی شیلڈز اورسرٹیفکیٹ دیئے گئے تقریب میں صدرالخدمت راولپنڈی چوہدری منیر،امیرجماعت اسلامی راولپنڈی سید عارف شیرازی، قاضی جمیل، عثمان آکاش،عتیق الرحمن عباسی،شمس الرحمن سواتی سمیت دیگرنے شرکت کی اس موقع پر بتایاگیاکہ راولپنڈی کی طرف سے اکیس کروڑ کے عطیات اور23لاکھ سے زائد مالیت کاسامان الخدمت فاؤنڈیشن اورجماعت اسلامی کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھجوایاگیاہے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ الخدمت کے تمام رضاکارجنہوں نے بے لوث سیلاب متاثرین کی خدمت کی انہوں نے دکھی انسانیت کی خدمت کی ایک مثال قائم کی حالیہ سیلاب میں قوم بالخصوص اوورسیزپاکستانیوں نے سیلاب زدگان کی بھرپورمدد کرکے قرون اولیٰ کے مسلمانوں کی یاد تازہ کی اورانصار مدینہ کی قربانیوں اورایثارکی جھلک دکھائی 

آج کا اخبار
اشتہارات