Published: 02-12-2022
گجرات(ارشد علی سے)تھانہ سٹی جلالپور جٹاں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے محلہ شیر شاہی جلالپور کے رہائشی شفاقت رفیق کیسات لاکھ کی رقم جو کھو گئی تھی کو ڈھونڈ کر شفاقت رفیق کے حوالے کردیا رقم چاندنی چوک کے قریب سے ڈھونڈی گئی، رقم مالک نے سٹی جلالپور جٹاں پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ہزاروں روپے رقم بطور انعام دینا چاہئیں لیکن اہلکاروں نے ایک روپیہ نہ لیا۔