جلالپورجٹاں، ناقص ٹف ٹائلز کی تنصیب سے آرڈر کے باوجود کام جاری

Published: 02-12-2022

Cinque Terre

جلالپورجٹاں (محمد اعظم انصاری) شہباز پور روڈ پیٹیاں والا چوک میں ناقص ٹف ٹائلز کی تنصیب اور غیر معیاری میٹریل کے استعمال پر ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت جاوید انصاری نے سول کورٹ سے سٹے آرڈر لے لیا تا ہم ٹھیکیدار نے کام نہ روکا، جاوید انصاری نے تو ہین عدالت کا کیس بھی دائر کرنے کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق جاوید انصاری نے شہباز پور روڈ پر لگائی جانے والی ٹف ٹائلز کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے اور ناقص میٹریل کے استعمال پر سول کورٹ سے سٹے آرڈر لیا کیس میں ایڈمنسٹریٹر بلایہ، چیف آفیسر بلدیہ، سابق ناظم سید ابوالحسن شاہ اور ٹھیکیداروں کو فریق بنایا گیا، سول جج افشاں یونس نے ٹھیکیداروں کو کام روکنے کا حکم دیتے ہوئے 12 دسمبر کو عدالت میں طلب کر لیا مگر ٹھیکیدار نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کام جاری رکھا ہوا ہے جس پر جاوید انصاری نے توہین عدالت کی کارروائی کا بھی عندیہ دیا ہے 

آج کا اخبار
اشتہارات