Published: 10-12-2022
گجرات (نمائندہ ڈاک) روزنامہ جذبہ کے چیف ایڈیٹر ایم داؤد خاں کی وفات کی خبر سوشل میڈیا پر وائر ل ہوتے ہی دوست احباب اور صحافتی حلقوں، شاگردوں کی بڑی تعداد انکے دفتر اورطلعت ہسپتال پہنچ گئی بعدازاں راجہ طارق تیمور رات گئے انکا جسد خاکی لیکر میر پور روانہ ہوئے، ایم داؤد خاں نے64سال کی عمر پائی پسماندگان میں تین بیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے ہیں انکا آبائی گاؤں تھوتھال ضلع میر پور تھا