Published: 10-12-2022
گجرات(مدثراقبال سے)جماعت اسلامی پنجابکے امیرڈاکٹرطارق سلیم سینئرصحافی راجہ محمدداؤد قاضی کی اچانک وفات کی خبرسنتے ہی گجرات انکی رہائش گاہ پر پہنچ گئے اورایڈیٹرروزنامہ جذبہ راجہ تیمورطارق وفیملی ممبران سے اظہارافسوس کیا،ڈاکٹرطارق سلیم کاکہناتھاکہ راجہ محمد داؤد قاضی کی وفات سے گجرات کی لوکل صحافت کاایک اورباب بند ہوگیا،وہ دوستوں کے دوست،بڑی محنت،لگن اورجدوجہد کے ساتھ زندگی گزاری ہمیشہ مثبت اورتعمیری صحافت کوفروغ دیا انکی لوکل صحافت کے لئے خدمات کابھی ہردائرے کے اندراعتراف کیاجاتاہے جس کوہمیشہ یاد رکھاجائے گا،ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ شاویزملک مرحوم،راجہ طارق محمود مرحوم کے بعد گجرات کی صحافت کا یہ تیسرا بڑا نقصان ہواہے راجہ محمدداؤد قاضی کی وفات سے ہم ایک مخلص دوست ساتھی سے محروم ہوگئے اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ وارفع مقام عطا فرمائے اورلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔