Published: 10-12-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما وامیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 31ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے حلقہمیں مصروف ترین دن گزارا، عمائدین سے ملاقاتیں کیں اور مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کی ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے گاؤں خانووال، جھانس، کڑیانوالہ، عالمگڑھ، ملکپور، مرزا، خانپور کھوکھراں میں فاتحہ خوانی کی اور مختلف تقریبات میں شریک ہوئے، ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے کڑیانوالہ میں مسلم لیگی راہنما چوہدری محمد اصغر مہر کی طرف سے عصرانہ میں شرکت کی اور عمائدین سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر چوہدری طاہر وقار مرزا، محمد علی جسرا ء، یاسر بھٹی، رمیض بھٹی، زاہد اکبر اجنالہ، ملک اسد اعوان و دیگر موجود تھے انہوں نے گاؤں خانووال میں امانت سروان کی والدہ محترمہ اور پھوپھو جان کی وفات پر، گاؤں جھانس میں سابق کونسلر مجدد حسین بھٹہ، ڈاکٹر تصدق بھٹہ کے بھائی محسن فوٹو گرافر کی وفات پر، گاؤں رامکے میں چوہدری امانت کے والد کی وفات پر انکی رہائشگاہوں پر جا کر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار افسوس کیا چوہدری شاہنوا زاجنالہ نے فتح پور میں چوہدری شعیب مجید، چوہدری ارشد نمبردار،منیر بھٹی عالمگڑھ سے ملاقاتیں کیں اور علاقائی مسائل، سیاسی معاملات اور ترقیاتی کاموں بارے تبادلہ خیال کیا چوہدری شعیب مجید نے یونین کونسل فتح پور کے ترقیاتی کاموں سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔