چوہدری عرفان بشیر کنگ ایڈووکیٹ مشیر وزیر اعلیٰ مقرر

Published: 10-12-2022

Cinque Terre

گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق سیکرٹری بار چوہدری عرفان بشیر کنگ ایڈووکیٹ کو وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا سیاسی مشیرمقرر کردیا گیا ہے گذشتہ روز چوہدری عرفان بشیر کنگ ایڈووکیٹ نے سی ایم سیکرٹریٹ 8 کلب لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی چوہدری پرویز الٰہی نے انہیں اپنا سیاسی مشیر مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا مشیر وزیراعلیٰ پنجاب عرفان بشیر کنگ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پارٹی قائدین کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے مجھے ذمہ داری سونپی ہے انشاء اللہ اپنی صلاحیتوں کو برؤے کار لاتے ہوئے پارٹی کی دی گئی ہدایات کے مطابق کام کرؤنگا

آج کا اخبار
اشتہارات