عمران خان سے چوہدری مونس الٰہی کی ملاقات، تفصیلی مشاورت مستقبل کی حکمت عملی طے

Published: 15-12-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)پاکستان مسلم لیگ کے رہنما،وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے صاحبزادے سابق وفاقی وزیرچوہدری مونس الٰہی نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان سے زمان پارک لاہورمیں خصوصی ملاقات کی، اس موقع پر شاہ محمود قریشی،اسد عمراوردیگررہنمابھی موجود تھے۔ملاقاتمیں ملکی سیاسی صورتحال اورآئندہ کے لائحہ عمل پرمشاورت کی گئی،ملاقات کے حوالے سے چوہدری مونس الٰہی کاکہناتھاکہ ملاقات میں آگے بڑھنے کے راستوں پرتفصیلاً تبادلہ خیالات کیاگیا انہوں نے کہاکہ عمران خان اوران کی ٹیم کے ساتھ ملکر ہمیشہ خوشی ہوئی انشاء اللہ جلد فالو اپ میٹنگ بھی ہوگی،چوہدری مونس الٰہی نے کہاکہ عمران خان اوران کی ٹیم نے ہمیشہ ہمیں پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد پرامادہ کیا،انہوں نے کہاکہ چاہے کچھ بھی ہوجائے ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،سابق وزیراعظم عمران خان نے چوہدری مونس الٰہی اورانکے والد وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے لئے نیک خواہشات کابھی اظہار کیا۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان 17دسمبرکوپنجاب اورخیبرپختونخواہ کی صوبائی اسمبلیاں توڑنے کااعلان کریں گے

آج کا اخبار
اشتہارات