Published: 07-10-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے) ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کی کاوشیں، 63.30کروڑ کی ریکارڈ گرانٹ، نورا منڈیالہ روڈ کی تعمیر شروع کر دی گئی، ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کی کاوشوں سے معین الدین پور تا نورا منڈیالہ 16.90کلو میٹر طویل سڑک کیلئے 63.30کروڑ روپے کی کثیر گرانٹ منظورہو گئی، گزشتہ روز مسلم لیگی راہنما و سابق چیئرمین چوہدری سجاد ملہی نے ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کی ہدایت پر مسلم لیگی ساتھیوں کے ہمراہ سنگ بنیاد رکھا، متعلقہ فرم نے ہیوی مشینری کیساتھ تعمیراتی کام شروع کر دیا، ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کی طرف سے مذکورہ پراجیکٹ کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، مذکورہ پراجیکٹ سے درجنوں دیہات جن میں نورا منڈیالہ، معین الدین پور، گجر پور، سوک کلاں، پنڈی حسنہ، لدھا سدھا، گلی والا، سوہل خورد، سوہل کلاں، نسووال سوہل، پنڈی لوہاراں، داؤد پور شامل ہیں سابق چیئرمین چوہدری سجاد ملہی نے سنگ بنیاد تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کمانڈر چوہدری وجاہت حسین نے اپنے ادوار اقتدار میں حلقہ میں عوام کی مشکلات کے حل کیلئے بڑے منصوبوں پر کام کیا بالخصوص حلقہ کو ویر مکاؤ مشن کے ذریعے خوشحال بنایا، ایم این اے چوہدری حسین الٰہی انکے قدم پر قدم رکھتے ہوئے حلقہ کو ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ہمیں نوجوان قیادت چوہدری حسین الٰہی پر فخر ہے جنہوں نے دن رات ایک کر کے الیکشن میں کئے تمام وعدوں کو پورا کر دکھایا ہے۔