Published: 19-12-2022
گجرات(مدثراقبال سے)وزیراعلیٰ پنجابچوہدری پرویزالٰہی کے بیان کے بعد گزشتہ روزمسلم لیگ ق کے رہنماچوہدری مونس الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے زمان پارک لاہورمیں خصوصی ملاقات کی، ملاقات 20منٹ سے زائد تک جاری رہی،اس موقع پر عمران خان اورچوہدری مونس الٰہی کے درمیان وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی کے بیان سے پیداہونیوالی صورتحال پرتبادلہ خیالات کیاگیا چوہدری مونس الٰہی نے اپنے والد چوہدری پرویزالٰہی کے بیان کے حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کیا،چوہدری مونس الٰہی کاکہناتھاکہ پاکستان تحریک انصاف سے ہمارا اتحاد قائم ہے اورانشاء اللہ رہے گا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراظہارخیال کرتے ہوئے مونس الٰہی کاکہناتھاکہ عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں مختلف سیاسی امور پرتبادلہ خیالات سمیت اتحاد بارے بھی بات چیت کی گئی انہوں نے کہاکہ ن لیگ اپناماتم جاری رکھے۔عمران خان سے ملاقات کے دوران چوہدری مونس الٰہی نے انہیں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے بیانات پربھی اعتماد میں لیا۔چوہدری پرویزالٰہی کے بیان کے بعد گزشتہ روزمسلم لیگ ق کے رہنماچوہدری مونس الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے زمان پارک لاہورمیں خصوصی ملاقات کی، ملاقات 20منٹ سے زائد تک جاری رہی،اس موقع پر عمران خان اورچوہدری مونس الٰہی کے درمیان وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی کے بیان سے پیداہونیوالی صورتحال پرتبادلہ خیالات کیاگیا چوہدری مونس الٰہی نے اپنے والد چوہدری پرویزالٰہی کے بیان کے حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کیا،چوہدری مونس الٰہی کاکہناتھاکہ پاکستان تحریک انصاف سے ہمارا اتحاد قائم ہے اورانشاء اللہ رہے گا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراظہارخیال کرتے ہوئے مونس الٰہی کاکہناتھاکہ عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں مختلف سیاسی امور پرتبادلہ خیالات سمیت اتحاد بارے بھی بات چیت کی گئی انہوں نے کہاکہ ن لیگ اپناماتم جاری رکھے۔عمران خان سے ملاقات کے دوران چوہدری مونس الٰہی نے انہیں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے بیانات پربھی اعتماد میں لیا۔