Published: 19-12-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 31ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے کری شریف میں بزرگ مسلم لیگی راہنما راجہ ولایت خاں بھٹی سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور گاؤں کے مسائل سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے راجہ ولایت خاں بھٹی کے پوتے راجہ محمد ارشد بھٹی کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور مٹھائی کی ٹوکری بھی پیش کی ڈاکٹر چوہدری شاہنو از اجنالہ سے عمائدین نے ملاقاتیں کیں اس موقع پرڈاکٹر محمد جمیل، سب انسپکٹر (ر) اقبال چیمہ، ملک فیصل یوسف، ملک اسد اعوان، ملک غلام عباس، ملک سلیمان غنی، اسامہ بھٹی، زمان بھٹی، ملک سکندر عباس، یاسر بھٹی، محمد آصف وریاء و دیگر معززین بھی موجود تھے، ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ کے اعزاز میں پر تکلف ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا۔