Published: 20-12-2022
لاہور (نمائندہ ڈاک) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ٹینشن زیادہ ہے مگر جلد حل نکل آئے گا، پنجاب میں اچھا ہی ہونے جا رہا ہے، مجھے عام انتخابات جلد نظر نہیں آرہے، پرویز الٰہی اگر فیصلہ کرتے ہیں تو چار پانچ ماہ نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرا پی ڈی ایم سے نہیں آصف علی زرداری اور شہباز شریف سے رابطہ ہے، دونوں سے ملاقات اچھی رہی اور اس دوران کوئی منفی بات نہیں ہوئی، اگلے تین سے چار روز تک سیاسی رابطے اور ملاقاتیں جاری رہیں گی جس میں مستقبل کا سیاسی لائحہ عمل مل بیٹھ کرطے کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پیپلزپارٹی، (ن) لیگ عدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ سمیت دونوں آپشن پر غور کرر ہے ہیں، ان کے پاس اور بھی آپشنز ہوں گے۔ پرویز الٰہی کے لیے گنجائش کا مسئلہ نہیں بلکہ مسئلہ سیاسی جماعتوں کا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ اسمبلیاں توڑنے اور کچھ بچانے پر تلے ہیں