عمران خان سے وحید الدین چوہدری کی گوجرانوالہ سیالکوٹ کے صنعتکاروں کیساتھ ملاقات

Published: 21-12-2022

Cinque Terre

گجرات (محبوب عالم) ہم نے اپنے دور حکومت میں پراپرٹی انڈسٹری کو جو ایمنسٹی دی تھی اگر ہم وہی ایمنسٹی ایس ایم ای سیکٹر کو دیتے تو اس سے ملک اور بزنس کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہونا تھا۔ ایس ایم ای سیکٹر کو ایمنسٹی نہ دینا  ہماری غلطی تھی۔ویسے ہمارا دور حکومت مثالی تھا۔ آئندہ الیکشن میں بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے دوستوں کو ضرور موقع دینگے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے زمان پارک لاہور میں سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری وحید الدین سے خصوصی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر وحیدالدین چوہدری نے کہا کہ پورے ملک میں ایکسپورٹ اور امپورٹ کے حوالے سے انڈسٹری کو مشکلات کا سامنا ہے گجرات کی فین، پاٹری اور دیگر انڈسٹری روز بروز مشکلات کا شکار ہیں۔ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو خدانخواستہ ملک معاشی تباہی کی طرف جائے گا۔ انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کا ملاقات کی دعوت دینے کا شکریہ ادا کیا۔ وحیدالدین چوہدری نے انہیں گجرات کی انڈسٹریل اسٹیٹ ٹو کے حوالے سے بریف کیا۔ انہوں نے کہا آپ کی مہربانی سے آج گجرات انڈسٹریل سٹیٹ ٹو کا کام شروع ہو چکا ہے ہم وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الٰہی ٰہی کو گجرات سمیت پنجاب میں پورے پنجاب میں تاریخی ڈویلپمنٹ پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور  اس موقع پر سابق صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس عمر اشرف مغل سابق صدر سیالکوٹ چیمبر قیصر اقبال بریار، سابق صدر فیصل آباد چیمبر حافظ احتشام الحق، پی ٹی آئی راہنما شاہ محمود قریشی، چوہدری فواد حسین، حماد اظہر اور دیگر پارٹی رہنما موجود تھے۔

آج کا اخبار
اشتہارات