Published: 21-12-2022
گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گجرات کے تاجروں اور ہوٹل مالکان نے رات آٹھ بجے مارکیٹیں‘بازار اور ہوٹل بند کرنے کے حکومتی اعلان پرشدید ردعمل دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے کرنے سے غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا اور امن وامان کی صورتحال بھی خراب ہوگئی تاجروں مرزا سہیل‘ دلاور خان‘ خالد خان‘ مرزا سعید‘ یاسر صدیق کا کہنا ہے کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے ان سے کسی بھی بہتری کی امید نہ ہے توانائی کی بچت کیلئے اخراجات کم کریں۔