Published: 22-12-2022
لاہور(نمائندہ ڈاک) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا گجرات کے قریب ٹرک اور رکشے کے درمیان تصادم کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سیدلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے اور حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غفلت کے مرتکب ڈرائیور کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔