Published: 11-10-2022
لاہور(نمائندہ ڈاک) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں عید میلاد النبی ؐکی تقریبات سرکاری طو رپر عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش سے منا ئی گئیں اور ہر ضلع میں خصوصی تقریبات منعقد ہوئیں۔عید میلاد النبیؐ کے موقع پر پورے صوبے میں شاندار پروگرام ترتیب دیئے گئے اور محافل میلاد اور جلوسوں کے شرکاء کو بہترین سہولتیں فراہم کی گئیں۔ عید میلاد النبیؐ پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس رہے اور صوبے میں امن عامہ کو بہتر بنانے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایاگیا۔