گجرات پریس کلب انتخابات، کاغذات نامزدگی آج حاصل کئے جا سکتے ہیں

Published: 22-12-2022

Cinque Terre

گجرات (نمائندہ ڈاک)چیئرمین الیکشن کمیشن نوید شاہ۔ممبران شاہد رسول، ڈاکٹر مظہر چوہان نے الیکشن شیڈول گجرات پریس کلب کی حتمی ووٹر لسٹ گزشتہ روز21 دسمبر 2022 کو نوٹسبورڈ پر آویزاں کر دی ہے انتخابات پریس کلب کے آئین کے مطابق 15 نشستوں پر ہونگے جسمیں 10 عہدیداران اور 5 مجلس عاملہ کی نشستیں شامل ہیں کاغذات نامزدگی فارم حاصل کرنے کی آج آخری تاریخ دن 12 سے 4 بجے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 24,25دسمبر بروز ہفتہ، اتوار دن 12 سے شام 4 بجے کاغذات نامزدگی اعتراضات و واپسی کی تاریخ 26دسمبر بروز سوموار ہو گی دن 12 سے 4بجے امیدواروں کی حتمی لسٹ جانچ پڑتال کے بعد 27دسمبر بروز منگل کو شام 4 بجے آویزاں کی جائے گی پولنگ 31 دسمبر بروز ہفتہ کو صبح 10 بجے تا شام 4 بجے تک ہو گی کامیاب امیدواران کا اعلان 31 دسمبر کو ہی کیا جائیگا۔

آج کا اخبار
اشتہارات