Published: 22-12-2022
گجرات(احسا ن اللہ اعظم سے) تحریک منہاج القرآن کے ضلعی سیکرٹریٹ کے سنگ بنیاد کی پروقار تقریب تحریک منہاج القرآن ضلع گجرات کے عہدیدران اورممبران شریک، انشاء اللہ منصوبہ جلد تکمیل کو پہنچے گا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلعی سیکرٹریٹ منہاج القرآن گجرات کا سنگ بنیاد رکھا گیا منہاج القرآن سٹی گجرات اور پاکستان عوامی تحریک ضلع گجرات کے قائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں چوہدری گلریز اختروڑائچ ایڈووکیٹ نعیم شریف صابری چوہدری یوسف یعفور چوہدری اسلم گجر زاہد سلیم صدیقی زمان مغل ناصر عزیز قیصر محمود رانا احمد رضا، مظہر اقبال نقشبندی قاری عمر سرفراز احمد طور بھی شریک ہوئے اس موقع پر نمائندہ ڈاک سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری گلریز وڑائچ نعیم شریف صابری نے کہاکہ فروغ عشق مصطفی کے لیے تحریک منہاج القرآن اپنے محبوب قائدعلامہ طاہر القادری کی زیر قیادت متحرک و منظم ہے انشاء اللہ مسلمانوں کی تعلیمی میدان میں راہنمائی کے ساتھ ساتھ فلاحی سرگرمیوں میں بھی مصروف عمل ہیں الحمدللہ ہمارے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی سینکڑوں تصانیف پوری دنیا میں مسلمانوں میں فروغ عشق مصطفی اور تعلیمی میدان میں راہنمائی کررہیں ہیں علاوہ ازیں منہاج یونیورسٹی بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے قدرتی آفات ہوں یا کوئی بھی مشکل وقت تحریک منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے اور کروڑوں روپے کے فنڈز فلاحی کاموں میں لگاتے ہوئے ہمارے رضاکاران خود اپنے فرائض بھی سرانجام دیتے رہے ہیں انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری وساری رہے گا منہاج القرآن ضلعی سیکرٹریٹ جلد تکمیل کو پہنچے گا۔