Published: 22-12-2022
گجرات(خبر نگار خصوصی) تھانہ رحمانیہ کے علاقہ میں شدید دھند کے باعث اندوہناک حادثہ پیش آیا، پانچ افراد جو کہ چنگ چی پر سوار ہو کر روزی روٹی کمانے کے لیے سبزی منڈی گجرات جا رہے تھے کہ شدید دھند کے باعث ٹرک کی زد میں آ گئے اور پانچوں افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید غضنفر علی شاہ، اور ہائی پولیس نے تمام سفر کرنے والوں کو پیغام دیا ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، اور ضرورت کے وقت دوران سفر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،