Published: 22-12-2022
لاہور (نمائندہ ڈاک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے گجرات سے نوازشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے آبائی شہر کے لئے 8 ارب 21 کروڑ روپے کی مزید سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے گرانٹ منظور کرتے ہوئے گجرات سے ملحقہ 7 نئی ترقیاتی سکیموں کو بھی شامل کرلیا ہے۔ منظور کی جانے والی گرانٹ محکمہ صحت کی سکیموں پر خرچ کی جائے گی۔