امتیاز کوثر، وحید الدین چوہدری کی طارق بلال ملک سے ملاقات

Published: 22-12-2022

Cinque Terre

گجرات (شاہد رسول سے) ممتاز سماجی شخصیت و بانی رشیدہ شفیع ٹراما سینٹر امتیاز احمد کوثر نے سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس چوہدری وحیدالدین ٹانڈہ کے ہمراہ برکت رائس ملز جا کر نومنتخب سیکرٹری جم خانہ طارق بلال ملک کو گلدستہ پیش کر کے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا سابق چیئرمین پیفما رمیزڈار، نعمان احمد، کاشف منظور بٹ، عمیر سیٹھی، میاں شہزد احمد، اکرام افضل بٹ و دیگر ممبران جم خانہ موجود تھے،امتیاز احمد کوثر،چوہدری وحید الدین ٹانڈہ نے طارق بلال ملک کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ طارق بلال ملک جم خانہ ممبران کے اعتماد پر اتریں گے اور جم خانہ کے وقار میں اضافہ اور ممبران کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے۔

آج کا اخبار
اشتہارات