گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو ڈی نو ٹیفائی کر دیا

Published: 23-12-2022

Cinque Terre

لاہور(نمائندہ ڈاک)گورنر پنجاب نے چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کیا جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا، پرویز الٰہی  نے مقررہ دن اور وقت پراعتماد کا ووٹ لینے سے گریزکیا تھا۔

آج کا اخبار
اشتہارات