چوہدری نصر اللہ وڑائچ ہمارے مخلص ساتھی انکے پیش کر دہ منصوبے مکمل کروائینگے، چوہدری حسین الٰہی

Published: 23-12-2022

Cinque Terre

گجرات (وسیم گوندل سے) بزرگ سیاسی راہنما چوہدری نصر اللہ وڑائچ مسلم لیگ کا قیمتی سرمایہ تھے انہوں نے ہمیشہ اجتماعی ترقیاتی کاموں بارے کہا ہمیشہ علاقہ کے عوام کی ہی بات کی کبھی ذاتی فائدہ نہیں لیا۔چوہدری نصر اللہ وڑائچ نے میری ہمیشہ راہنمائی کی۔ان خیالات کا اظہار چوہدری حسین الٰہی MANنے گزشتہ روز ڈیرہ چوہدری نصر اللہ وڑائچ لدھا سدھا فاتحہ خوانی کے بعد انکے صاحبزدگان چوہدری جاوید اختر وڑائچ، چوہدری خالد شہزاد وڑائچ، چوہدری طارق وڑائچ، چوہدری عامر ضا وڑائچ اور معززین علاقہ سے چوہدری نصر اللہ وڑائچ کی پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نصر اللہ وڑائچ کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔انکے نشاندہی کردہ تمام ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کروائیں جائیں گے۔چوہدری حسین الٰہی کافی دیر موجود رہے عمائدین علاقہ سے ملاقاتیں کیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات