Published: 23-12-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے) ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کا حلقہ کا دورہ، عمائدین سے ملاقاتیں اور مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کی، چوہدری حسین الٰہی نے مسلم لیگی راہنما و سابق چیئرمین سید ابو الحسن شاہ کی والدہ کی وفات پر انکی روح کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ ختم قل کی محفل میں شرکت کی اور مرحومہ کے درجات بلندی کیلئے دعا کی گئی اس موقع پر ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ، عاطف عظمت سید حسین،چوہدری منیر احمد ملہی، سید ہاشم شاہ و دیگر معززین موجود تھے، چوہدری حسین الٰہی نے کسوکی میں راجہ اکبر کے بھائی ماسٹر ثناء اللہ کی وفات پر انکی رہائشگاہ پر جا کر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی، ایم این اے چوہدری حسین الٰہی نے سابق چیئرمین یونین کونسل کسوکی سیٹھ صفدر وڑائچ، وائس چیئرمین چوہدری خاور سعید وڑائچ سے بھی ملاقاتیں کیں اور یونین کونسل کسوکی میں جاری ترقیاتی کاموں بالخصوص شہباز پور تا ہیڈمرالہ طویل کارپٹ روڈ کی تعمیر پر تبادلہ خیال کیا،اہالیان علاقہ نے چوہدری حسین الٰہی کا میگا پراجیکٹس کی تیزی سے تکمیل پر شکریہ ادا کیا اور اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ حلقہ کے مسائل حل کرنا میری ترجیح ہمیشہ رہے گی اور یہ میرا فرض ہے خوشی اور فخر ہے کہ اپنے الیکشن میں کئے تمام وعدوں کو پورا کر دیا ہے میرے مسلم لیگی ساتھی دوست جب الیکشن کے وقت عوام کے درمیان جائیں گے تو انہیں پریشانی نہیں ہو گی عوام سب کچھ جانتی ہے میری کوشش رہی ہے کہ لوگوں کے مسائل کو انکی دہلیز پر حل کیا جائے باقی صرف اتنا ہی کہوں گا کہ کامل ذات صرف اللہ تعالیٰ کی ہے وہ جسے چاہے عزت دے۔