Published: 23-12-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے) ایم این اے چوہدریحسین الٰہی کا لدھا سدھا دورہ،بزرگ مسلم لیگی راہنما چوہدری نصر اللہ وڑائچ کی وفات پر گہرے غم کا اظہار، مرحوم کے درجات بلندی کیلئے دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی، چوہدری حسین الٰہی نے حاجی نصر اللہ وڑائچ کی خدمات اور یادوں کو تازہ کیا اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حاجی نصر اللہ وڑائچ جب بھی مجھ سے ملے انہوں نے عوامی مفاد اور لوگوں کے مسائل پر ہی بات کی کبھی ذاتی کام کیلئے میرے پاس نہیں آئے اکثر وہ میرے پاس نت ہاؤس آتے تو مجھے شرمندگی ہوتی تو کہتا کہ آپ بزرگ ہیں آپ نہ آیا کریں مجھے اپنے پاس بلا لیا کریں تو وہ کہتے بیٹا اس طرح میری آؤٹنگ بھی ہو جاتی ہے اور لوگوں سے ملاقاتیں بھی ہو جاتی ہیں اس طرح چلتے پھرتے چلے جانا ہے انکی وفات سے پیدا ہونے والا خلاکبھی پر نہیں ہو سکتا اللہ تعالیٰ مرحوم حاجی نصر اللہ وڑائچ کے درجات بلند کر ے اور لواحقین کو صبروجمیل عطا کرے۔