چوہدری پرویز الٰہی، چوہدری مونس الٰہی سے رائے تیمور بھٹی صاحبزادہ محبوب سلطان کی ملاقات

Published: 23-12-2022

Cinque Terre

لاہور(نمائندہ ڈاک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہیاورسابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں جھنگ سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی رائے تیمور بھٹی اورصاحبزادہ محبوب سلطان نے ملاقات کی۔ صوبائی وزیر راجہ بشارت بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے منڈی شاہ جیونہ کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ رائے تیمور بھٹی اورصاحبزادہ محبوب سلطان کے مطالبے پرمنڈی شاہ جیونہ کو تحصیل کا درجہ دیاہے اور اللہ تعالیٰ کا شکربجا لاتا ہوں کہ صوبے کے عوام کی ہر لمحہ خدمت کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل بننے سے منڈی شاہ جیونہ کے انتظامی امور میں بہتری آئے گی۔ تعلیم،صحت اوردیگر سہولتوں میں اضافہ ہوگا۔ رائے تیمور بھٹی اورصاحبزادہ محبوب سلطان نے منڈی شاہ جیونہ کو تحصیل کا درجہ دینے پر وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا۔ رائے تیمور بھٹی نے کہا کہ آپ کا یہ فیصلہ منڈی شاہ جیونہ کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ منڈی شاہ جیونہ تحصیل بننے سے علاقے کے عوام کی محرومیاں دور ہوں گی۔

آج کا اخبار
اشتہارات