Published: 23-12-2022
گجرات(نمائندہ ڈاک)آج صبح11بجے مسٹر جسٹس اسجد جاوید گھرال فاضل جج لاہور ہائیکورٹ لاہور نیو بار ہال کمپلیکس کا افتتا ح کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات کی خصوصی دعوت پر مسٹر جسٹس اسجد جاوید گھرال فاضل جج لاہور ہائیکورٹ لاہورآج مورخہ23دسمبر2022بووقت صبح11بجے احاطہ کچہری میں نیو بار ہال کمپلیکس کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کریں گے گجرات بار آمد کے موقع پر صدر گجرات بار محمد حنیف راجہ ایڈووکیٹ،نائب صدر بار سید مدثر احمد شاہ ایڈووکیٹ،سیکرٹری بار چوہدری شیر بار سرور ایڈووکیٹ ہمراہ کابینہ ویلکم کریں،گجرات بار آمد سے قبل احاطہ سیشن کورٹ کا وزٹ کریں گے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات ریحان بشیر ہمراہ جوڈیشری ویلکم کریں گے جہاں پر پنجاب پولیس کے چاکو چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری سے کارنر میٹنگ کے بعد لائرز کلب گجرات کا وزٹ کریں گے اور آخر میں احاطہ کچہری میں نیو بار ہال کمپلیکس کے افتتاح کے بعد ڈسٹرکٹ جوڈیشری اور وکلاء تقریب سے خطاب کریں گے۔ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا۔