Published: 23-12-2022
گجرات(مدثراقبال سے)پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کامل علی آغا کوسیکرٹری جنرل پنجاب کے عہدے سیفارغ کرتے ہوئے پارٹی کی بنیادی رکنیت بھی ختم کردی، چوہدری طارق بشیرچیمہ نے کہاکہ کامل علی آغا کی سینٹ رکنیت ختم کرنے کے لئے چیئرمین سینٹ کوخط لکھ رہے ہیں،ق لیگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری طارق بشیرچیمہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کامل علی آغا کی پارٹی رکنیت ختم کرکے انہیں صوبائی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے بھی ہٹادیاگیاہے نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ بطورسینیٹربھی کامل علی آغا کی نامزدگی کالعدم قرار دی جاتی ہے ق لیگ کامل علی آغا کوسینٹ سیٹ سے ہٹانے کے الیکشن کمیشن کوخط بھی لکھنے کافیصلہ کیاہے۔قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ کے صدرچوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر کامل علی آغا کو4اگست2022کوشوکازنوٹس برائے معطلی بنیادی رکنیت بھیجاگیاتھا جس میں ان سے 28جولائی 2022کومسلم لیگ ہاؤس میں اجلاس منعقد کرنے کی وضاحت مانگی گئی تھی جس پرکامل علی آغا کی طرف سے کسی قسم کی کوئی وضاحت پیش نہ کی گئی،جاری کردہ نوٹیفکیشن میں تحریرکیاگیاہے کہ کامل علی آغا نے پارٹی صدرچوہدری شجاعت حسین کی عزت اورمرتبہ کوجان بوجھ کر نقصان پہنچایا، پارٹی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اجلاس بلاکرپارٹی آئین سے تجاوز کرتے ہوئے پارٹی کونقصان پہنچایا اسی لئے پارٹی کی وجہ سے کامل علی آغا کوملنے والے تمام عہدے بمعہ سینٹ حاصل کیے گئے بھی بوجہ پارٹی رکنیت انہیں کالعدم قراردیاجاتاہے۔