قوم یاد رکھے عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، چوہدری سلیم سرور جوڑا

Published: 23-12-2022

Cinque Terre

گجرات(وقاص احسان سے)ضلعی صدر پی ٹی آئی و ایم پی اے چوہدری سلیم سرور جوڑانے پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول گجرات میں سالانہ تقریبتقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ PIPS سکول کے اینول پروگرام میں شرکت کرکے خوشی محسوس کررہا ہے ہماری آنیوالی نسلوں کیلئے تعلیم بہت ضروری ہے آج کے بچے ہمارے کل کا مستبقل ہیں انہیں اچھی تعلیم وتربیت سے روشناس کروانا سکول انتظامیہ اور والدین کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا ہے کہ تبدیلی کیلئے ہمیں خود کو بدلناہوگا آج عوام نے فیصلہ کرنا ہے ہمیں عمران خان کا ساتھ دینا ہے یا کئی سالوں میں ہمارے اوپر مسلط چور وں ڈاکوؤں کیساتھ چلنا ہے عمران خان ہی واحد لیڈر ہے جو ملک کو تمام بحرانوں سے نکال سکتا ہے ہمیں عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہیے انہوں نے کہا ہے کہ گجرات اور سندھ میں کوئی فرق نہیں گجرات سے منتخب ہونیوالے لاہور جاکر ڈیرے لگا لیتے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

آج کا اخبار
اشتہارات