شجاعت صاحب کے حکم پر رابطہ مہم شروع کی، گجرات شہر سے الیکشن لڑو نگا، چوہدری شافع حسین

Published: 23-12-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)فیملی میٹنگ میں مجھے کہاگیاکہ تم سیاست میں نہیں آسکتے،انشاء اللہ گجرات شہر سے الیکشن لڑوں گا،2008میں پلان بناکہ میں منڈی بہاؤالدین کی نشست سے الیکشن لڑوں مگرپھرفیصلہ ہواکہ ضمنی انتخابات لڑوں مگرضمنی الیکشن سے پہلے ہی ن لیگ کی حکومت آگئی، کچھ انتخابات لڑنے کے حوالے سے رکاوٹیں آئیں کچھ خاندان کے چند افراد نے میری سیاست میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی، الیکشن لڑنے کے حوالے سے والد چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ حوصلہ افزائی کی، چوہدری پرویزالٰہی کووزیراعلیٰ بنانے کیلئے والد چوہدری شجاعت حسین، بھائی چوہدری سالک حسین نے نوازشریف،آصف زرداری کوبھی منالیا مگرپرویزالٰہی نے بنی گالاجانے میں ہی عافیت سمجھی،آئندہ الیکشن مسلم لیگ ق ٹریکٹرکے نشان پرلڑے گی،گجرات کے عوام سے بھرپوررابطے میں ہوں ان خیالات کااظہار سابق وزیراعظم،صدرمسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے،سینئررہنماچوہدری شافع حسین نے گزشتہ روز اردو پوائنٹ کے میزبان فرخ شہبازوڑائچ کودوران انٹرویو دیتے ہوئے کیا،چوہدری شافع حسین کاکہناتھاکہ ایک سال پہلے ہونیوالی فیملی میٹنگ میرے لئے حیران کن تھی جس میں چوہدری شجاعت حسین کی موجودگی میں  مجھے کہاگیاکہ تم سیاست میں نہیں آسکتے،مگرمیں نے یہ بات قبول نہیں کی اورکہاکہ یہ تو کوئی پالیسی نہیں ہوسکتی، والد چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ میرے الیکشن لڑنے کی حوصلہ افزائی کی کہ تم سیاست میں آؤاورانہی کے حکم پرگجرات میں رابطہ مہم شروع کی،فیملی میٹنگز میں چوہدری شجاعت اکثرکہاکرتے تھے کہ چوہدری شافع حسین سیاست میں آئے مگرانہیں چپ کروادیاجاتا تھاکہ اگرشافع آگیا تو پھرسالک نہیں آسکتا،چوہدری مونس الٰہی مجھ سے ایک سال بڑے ہیں میں سمجھتاہوں کہ چوہدری شجاعت حسین خاندان کے بڑے ہیں انہیں میرے الیکشن لڑنے بارے کسی سے اجازت نہیں کی ضرورت نہیں،چوہدری شافع حسین کاکہناتھاکہ سیاسی خاندان اگراکٹھے چلیں تو پارٹی مضبوط ہوتی ہے، انہوں نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ گجرات سٹی سے الیکشن لڑوں جس کیلئے یونین کونسلز کی سطح پرعوام سے رابطے میں ہوں یہی وہ حلقہ ہے جہاں پرمیرے والد چوہدری شجاعت حسین پانچ بارایم این اے منتخب ہوئے، سیاست میں حالات تبدیل ہوتے رہتے ہیں مگرچوہدری شجاعت حسین سے ہمیشہ صبروتحمل اورسیاسی رواداری سیکھی،چوہدری شافع حسین کاکہناتھاکہ پی ڈی ایم کے ساتھ بہترمعاملات چل رہے ہیں عمران خان کے ساڑھے تین سالہ دورحکومت میں انکے مشیروں نے انہیں مروایا میں سمجھتاہو ں کہ سیاسست میں ایک پہچان ہونا ضروری ہے عمران خان تو ملک میں جوڈیشنل ریفارمز،نئی کورٹ بلڈنگز،پولیس ریفارمز لاناچاہتے تھے مگرکچھ بھی نہیں ہوا،خاندان میں ہرایک کی عمران خان کے حوالے سے مختلف رائے ہے، چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ کوشش کی کہ ہم سب اکٹھے ہوجائیں،پی ڈی ایم کے ساتھ آئندہ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ بارے بھی بات ہوگی انہوں نے تو مجھے اورسالک کوکسی قسم کے بیان دینے سے روکے رکھا تاکہ خاندان میں تصادم نہ ہو،چوہدری شجاعت حسین نے فیصلہ کیاکہ ہم پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑے ہیں چوہدری شجاعت کی سیاست صرف پنجاب کی نہیں بلکہ پورے پاکستان میں وہ اپناالگ مقام اورتشخص رکھتے ہیں،چوہدری شافع حسین کاکہناتھاکہ عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کااعلان کررکھاہے ایک دو دن میں پنجاب کی سیاسی صورتحال واضح ہوجائے گی انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری کبھی بھی خاندان میں تفریق کی وجہ نہیں بنے یہ تاثر بالکل غلط اوربے بنیاد ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات