Published: 23-12-2022
گجرات(نمائندہ ڈاک)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزیرہنماچوہدری شافع حسین کاکہناتھاکہ جب وزیراعلیٰ الیکشن میں چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی اراکین بارے خط لکھاتو بھرپوراحتجاج کرتے ہوئے انکے خلاف مظاہرے کیے گئے نعرے لگائے گئے،مسلم لیگ ہاؤس لاہورکے ہال میں چوہدری شجاعت حسین کی تصاویراتاردی گئیں میں نے خود جاکروہاں دیکھا، مسلم لیگ ہاؤس کی سیکورٹی بڑھاتے ہوئے گیٹ کے باہرچوکی بنادی گئی،انہوں نے کہاکہ عمائدین گجرات سے اپنے آفس یا پھرگھرپرملاقات کرتاہوں،گجرات کے عوام سے بھرپوررابطہ ہے انشاء اللہ پارٹی نشان ٹریکٹرپرگجرات سے ہرصورت الیکشن لڑوں گا۔