PIPS سکول تقریب تقسیم انعامات، چوہدری سلیم سرور جوڑا شریک

Published: 23-12-2022

Cinque Terre

گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول گجرات میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر گجرات ڈویژن زبیر احمد تھے جبکہ دیگر مہمان اعزاز ضلعی صدر پی ٹی آئی و ایم پی اے چوہدری سلیم سرور جوڑا‘ منیجنگ ڈائریکٹرPIPS فرخ اعجاز تھے مہمانوں کا استقبال پرنسپل کرنل(ر) محمد اسد عالم‘ ایڈمن آفیسرخالد محمود اورکوارڈینٹر چوہدری محمد افضال للٰہ نے کیاتقریب میں طلبہ وطالبات کے والدین نے بھی شرکت کی طلبہ وطالبات کی طرف سے پیش کیے جانیوالے ٹیبلوز‘ خاکوں‘ڈراموں‘انگلش اردو تقریروں‘ملی نغموں پر حاضرین نے دل کھول کر داد دی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے اساتذہ اور طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے معززمہمانوں نے پروگرام کو اعلیٰ پائے کا شاندار پروگرام قرار دیدیامہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر گجرات ڈویژن زبیر احمد نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول کے سالانہ تقریب تقسیم انعامات وپیرنٹس ڈے میں شرکت کرکے بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے بچوں کی طرف سے بہترین ملی نغمے‘پاکستان کی آزادی پر خوبصورت ٹیبلو سمیت خاکے خوبصورت انداز میں پیش کرنے میں سکول انتظامیہ‘بچوں اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اس سکول کا رزلٹ بہترین ہونے کیساتھ ساتھ بچوں میں خود اعتمادی‘اخلاقی تربیت پر بھی بہت زور دیا جاتا ہے آج کے بچے کل کا سرمایہ افتخار ہیں تعلیم کے ذریعے ہی ترقی کی جاسکتی ہے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دلوانے کیلئے کوشش کرتے رہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات