ضلعی بیت المال میں امدادی چیک تقسیم تقریب، پیر زاہد صدیق شاہ بخاری ڈاکٹر شاہ نواز اجنالہ مہمان خصوصی

Published: 23-12-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے)محکمہ بیت المال میں 7لاکھ مالیت کے چیک تقسیم کئے گئے، پاکستانمسلم لیگ کے راہنما و ضلعی چیئرمین بیت المال پیر شمیم شاہ بخاری کی زیر صدارت تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز عالم دین پیر سید زاہد صدیق شاہ بخاری، امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ تھے، بیت المال آفس میں ممبران سمیت عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ بیت المال ضلع گجرات افتخار بھٹی بھی موجودتھے، پیر سید زاہد صدیق شاہ بخاری، ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ، پیر شمیم شاہ بخاری نے مستحقین، غرباء، بیوہ خواتین اور معذور افراد میں مالی امداد کے چیک تقسیم کئے، تقریب میں شرکاء کے اعزاز میں پیر شمیم شاہ بخاری نے پر تکلف چائے کا اہتما م بھی کیا ممتاز عالم دین پیر سید زاہد صدیق شاہ بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستحقین کی امداد اور بحالی کے لیے کام کرنا صدقہ جاریہ ہے، اسلام ہمیں اس بات کی تلقین کرتا ہے کہ دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں مستحق افراد کی امداد اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول حضرت محمد ﷺ کی خوشنودی کے حصول کا اہم ذریعہ ہے امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیر شمیم شاہ بخاری نے جس طرح ضلعی چیئرمین بیت المال کی حیثیت سے کام کیا وہ اپنی مثال آپ ہے انہوں نے مستحقین کی بھرپور امداد کی ہے اور ان کے اقدامات سے ہزاروں افراد مستفید ہوئے ہیں ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اسی طرح کام کرتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کو یقینی بنائینگے پیر شمیم شاہ بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ بیت المال ضلع گجرات کو عوام کے لیے ریلیف گاہ بنایا انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری وساری رہے گا ہم نے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مستحقین کی امداد کے لیے اقدامات کئے ہیں اور اس میں کافی حد تک کامیاب ہوئے ہیں ہم مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے عطیات ہمیں دیں ہم ان کو مستحقین تک پہنچائیں گے۔

آج کا اخبار
اشتہارات