چوہدری نصر اللہ وڑائچ ہمیشہ عوامی فلاح کیلئے متحرک رہے، ولایت اللہ اویس

Published: 23-12-2022

Cinque Terre

گجرات (وسیم گوندل سے) سابق چیئرمین یونین کونسل دلاور پور چوہدری ولایت اللہ اویس ڈوئیاں نے سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری نصر اللہ خاں وڑائچ لدھا سدھا کی وفات پر فاتحہ خوانی اظہار تعزیت کیا۔چوہدری ولایت اللہ اویس ڈوئیاں نے کہا کہ چوہدری نصر اللہ خاں وڑائچ کی علاقہ کیلئے سیاسی سماجی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے ہمیشہ عوامی مسائل حل کروانے میں پیش پیش رہے۔ چوہدری جاوید اختر وڑائچ، چوہدری خالد شہزاد وڑائچ، چوہدری طارق وڑائچ، چوہدری عامر ضا وڑائچ سمیت اہل خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

آج کا اخبار
اشتہارات