سیٹ ایڈ جسٹمنٹ تحریک انصاف مسلم لیگ ق میں مذاکرات کا تیسرا راؤنڈ

Published: 25-12-2022

Cinque Terre

لاہور(نمائندہ ڈاک)تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مذاکرات کا تیسرا راؤنڈ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی رہائش گاہ پر ہوا۔تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین نے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی او رایم این اے حسین الٰہی سے ملاقات کی۔پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، فواد چودھری، راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال، سید عباس علی شاہ، علی افضل ساہی اور حافظ فرحت عباس شامل تھے۔ملاقات میں انتخابی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی اور  حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے غور کیا گیااورسیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم سے بات چیت مثبت رہی اورہم مشاورت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری نے کہاکہ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو 187 ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہے اورمعزز عدالت کے فیصلے کے مطابق عملدرآمد کریں گے۔

آج کا اخبار
اشتہارات