سٹبلشمنٹ سیاسی تصفیہ کروا سکتی ہے، مگر تاحال کسی نے رابطہ نہیں کیا، چوہدری مونس الٰہی

Published: 25-12-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)ماموں چوہدری شجاعت کاسافٹ ویئراپڈیٹ ہوگیا، انہیں کچھ لوگوں اوربچوں نے مس گائیڈ کیا، اسٹیبلشمنٹ سیاسی تصفیہ کرواسکتی ہے لیکن ابھی تک کسی نے رابطہ نہیں کیا،پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کا ووٹ کب لیناہے کافیصلہ عمران خان کرینگے، ہارس ٹریڈنگ پریقین نہیں رکھتا، ہمارے 187ممبرزساتھ کھڑے ہیں،خرید وفروخت کی اصل منڈی تو ہمیشہ ن لیگ لگاتی ہے، پی ٹی آئی ہماری اتحاد ی ہے،ایک سیاسی پارٹی دوسری سیاسی پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کررہی ہے درمیان میں کوئی تیسری قوت نہیں،جنرل باجوہ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں،سبھی سیاسی جماعتوں کومل بیٹھ کرآئندہ الیکشن کروانے بارے معاملات طے کرناہونگے،اسٹیبلشمنٹ کے بغیر کوئی بھی سیاسی مصالحت ممکن نہیں،2018الیکشن میں مجھے لوگوں نے الیکشن نہیں لڑنے دیا کہ یہ پی ٹی ا ٓئی کی نشست ہے اسی طرح کئی سیٹوں پرہمیں الیکشن لڑنے سے روکاگیا مگرمیں نے اپنے خاندان کی سیٹ پرہونیوالے ضمنی الیکشن میں ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی، ان خیالا ت کااظہارسابق وفاقی وزیرچوہدری مونس الٰہی نے جیونیوزکے پروگرام”نیا پاکستان“ میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا، چوہدری مونس الٰہی کاکہناتھاکہ ملکی حالات میں اب تک جوکچھ بھی ہوچکاہے سب پی ڈی ایم والوں پرالٹا پڑاہے اسلام آباد،سندھ ہاؤس میں اراکین کی خرید اری کیلئے منڈی لگائی گئی، عمران خان کوتو فارغ کردیاگیا مگران کی مقبولیت کسی طوربھی کم نہیں ہوسکی، ہارس ٹریڈنگ بارے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صورتحال واضح ہوچکی ہے، ہمیں کوئی بھی مسئلہ نہیں اراکین کی تعداد پوری ہے جب بھی عدالت کہے گی اعتماد کاووٹ لیں گے اور11جنوری سے قبل اسمبلی تحلیل کردی جائے گی،مگراصل مسئلہ چیف سیکرٹری پنجاب کے ساتھ جو گڑ بڑ ہوئی ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے،گورنردوران سیشن کیسے نوٹیفکیشن جاری کرسکتاہے، سوچنے کی بات ہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف گورنرکوکس نے قانونی رائے دی،گورنرنے تین پرائیویٹ وکیلوں سے رائے لیکر نوٹیفکیشن جاری کردیا ایک سوال کے جواب میں چوہدری مونس الٰہی کاکہناتھاکہ کے پی کے وزیراعلیٰ اورپنجاب اسمبلی کے وزیراعلیٰ نے عمران خان سے درخواست کی کہ ہمیں پہلے تعمیراتی کام مکمل کروالینے دیں اس سے پارٹی پوزیشن مضبوط ومستحکم ہوگی پھراسمبلیاں تحلیل کردیں گے، پی ٹی آئی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تین میٹنگزہوچکی ہیں ہم نے حلقوں کے کوئی بھی نمبرزنہیں دیئے 2018الیکشن میں 7نشستوں پرسیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جن میں چارقومی اورتین صوبائی حلقے شامل تھے مگراب حالات مختلف ہیں،انہوں نے کہاکہ جہانگیرترین اورعلیم خان نے ہماری کئی سیٹوں کوبلڈوز کیا جس پراحتجاج کیا تو میرے خلاف نیب نوٹسز جاری کروادیئے گئے، جس میں ان دنوں کاکلیدی کردارہے،2018الیکشن میں آرمی چیف اورجنرل فیض کاسیٹ ایڈجسٹمنٹ میں کوئی کردار نہ تھا،جنرل فیض،جنرل پاشا نے ہماری پارٹی توڑ ی بارے نہیں جانتاالبتہ چوہدری شجاعت کے ساتھ معاملات بہترہوئے تو ان سے ضرورپوچھوں گا،چوہدری مونس الٰہی کاکہناتھاکہ دونوں اتحادی جماعتوں کے اپنے اپنے نظریات ہیں ہمیں جیل میں ڈالنے میں کئی لوگوں نے کردارادا کیا اسٹیبلشمنٹ کی جس پرلائٹ پڑ جاتی ہے اسی کی اگلی حکومت ہوتی ہے،میاں برادران کے بارے میرے یقین ہے کہ جو بھی ان سے نیکی کرتاہے مصیبت میں مبتلاہوجاتاہے مگراب وہ اللہ کی پکڑ میں آچکے ہیں،میں نے اورچوہدری حسین الٰہی نے اپنے اپنے حلقوں میں لوگوں سے عمران خان بارے رائے لی جس کے بعد ان کے ساتھ کھڑے ہیں چوہدری شجاعت، چوہدری پرویزالٰہی سے سیاست سیکھی انہوں نے بتایاکہ نوازشریف، شہبازشریف ہمیشہ دھوکہ دیتے ہیں چوہدری حسین الٰہی اورمیری سیاست ایک طرف جبکہ شجاعت صاحب دوسری جانب سے کھیل رہے ہیں ہم کسی صورت پی ڈی ایم والوں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے،انہوں نے کہاکہ زرداری، نوازشریف سبھی کچرا جوپی ڈی ایم میں ہے پرانے پاکستان میں بیٹھاہواہے اب نیا پاکستان ہے حمزہ نالائق وزیراعلیٰ ثابت ہوا ہم نے تو بزدارحکومت کے منصوبے مکمل کروارہے ہیں لاہورماسٹرپلان بھی جلد مکمل ہوگا ہمارا اس میں کوئی فائدہ نہیں نہ ہی ہماری یہاں زمین ہے اورنہ ہی کوئی ہاؤسنگ سوسائٹی،پورے پنجاب کے فنڈز گجرات استعمال کرنے بارے چوہدری مونس الٰہی نے کہاکہ چوہدری پرویزالٰہی، چوہدری حسین الٰہی اورمیرا حلقہ گجرات میں ہے ہماری ذمہ داری ہے کہ جنہوں نے ہمیں ووٹ دیئے انکے ووٹوں کی پاسداری کرتے ہوئے فنڈز اورتعمیراتی کام کروائے حالانکہ شہبازشریف نے دس سال تک گجرات کونظراندازکیا عثمان بزدارنے بھی فنڈز کے حوالے سے گجرات کوترجیح نہیں دی دلی خواہش ہے کہ پنجاب میں ناروکوٹیکس کی وزارت قائم کروں اورسکولز کالجز میں جاری منشیات کی روک تھام کیلئے سخت قوانین بنائیں انشاء اللہ اس پرجلد عملدرآمد ہوگا۔

آج کا اخبار
اشتہارات