وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی آج گجرات آمد، گوجرانوالہ میں ہسپتال کا افتتاح، 6 جنوری کو گجرات یونیورسٹی کا نووکیشن کے مہمان خصوصی

Published: 05-01-2023

Cinque Terre

 
گوجرانوالہ(نمائندہ ڈاک) وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی آج (جمعرات کو)گوجرانوالہ کادورہ کریں گے ضلعی انتظامیہ نے سارے انتظامات مکمل کرلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے وزیر اعلی پنجاب ہیلی کاپٹر سے گوجرانوالہ میڈیکل کالج پہنچیں گے یہاں پر وہ میڈیکل کالج سے ملحقہ ٹیچنگ ہسپتال کا افتتاح کے بعد  خطاب کریں گے پھر وہ تنویر اعظم چیمہ کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کرنے جائیں گے اور پھر گجرات روانہ ہوجائیں گے یاد رہے کہ مشیر وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر زین علی بھٹی نے میڈیکل کالج سے ملحقہ ٹیچنگ ہسپتال کو مکمل طور پر فنکشنل کروانے میں دن رات ایک کرکے 53 کروڑ کے فنڈز سے ہسپتال کو مکمل طور پر فنکشنل کیا ہے جس کا افتتاح بدست وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی آج کریں گے

آج کا اخبار
اشتہارات