Published: 05-01-2023
گجرات (نمائندہ ڈاک)میرا اپنا کھاریاں ویلفیئر ٹرسٹ کے عہدیداران نے گزشتہ روز گجرات پر یس کلب کا دورہ کیا اور گجرات پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران صدر بشارت لودھی، جنرل سیکرٹری راجہ ریاض احمد راسخ و دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کی پھولوں کے ہار پہنائے، مٹھائی اور گلدستے پیش کئے صدراپنا کھاریاں ویلفیئر ٹرسٹ محمد زبیر رضا اور جنرل سیکرٹری ملک ثاقب اعوان،فنانس سیکرٹری حافظ رضوان،سینئر نائب صدر راجہ ندیم ایڈووکیٹ،سیکرٹری اطلاعات و نشریات عمر فاروق،سینئر ممبر چوہدری ظفر اقبال،سینئر ممبر پروفیسر محمد اقبال،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری نعمان کھٹانہ نے صدر بشارت لودھی، جنرل سیکرٹری راجہ ریاض احمد راسخ، فنانس سیکرٹری آصف علی بھٹی، سینئر نائب صدر فیاض احمد بٹ، نائب صدر ارشد محمود، سیکرٹری سپورٹس وسیم گوندل و دیگر عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی تنظیم کے زیر انتظام کھاریاں میں اب تک دو واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل کروا چکے ہیں 10پر کام جاری ہے، کھاریاں میں ماحول کو بہتر بنانے کیلئے 2لاکھ پودے تقسیم کر چکے ہیں مزید ایک لاکھ پودے پر کام جاری ہے الحمدللہ ہماری تنظیم نے سیلاب زدگان کیلئے 20لاکھ روپے امداد کی رمضان پیکج اور کرونا کے دوران 60لاکھ روپے امدادی کاموں میں لگائے، محمد زبیر رضا، ملک ثاقب اعوان نے کہا کہ کھاریاں میں مغلیہ دور کے آثار قدیمہ باولی کو اصل صورت میں بحال کرایا جس پر 2کروڑ روپے خرچہ آیا، کھاریاں میں حادثات سے بچاؤ کیلئے یوٹرن منظور کروایا اب سروس روڈ پر بھی عملی طور پر کام جاری ہے کھاریاں میں اوور ہیڈ برج کے لئے اعلیٰ سطح پر رٹ بھی دائر کی اور درخواست بھی کی ہے انہوں نے کہا کہ کھاریاں پبلک لائبریری جو کہ لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئی تھی اسے دوبارہ کھاریاں شفٹ کرنے کیلئے میرا اپنا کھاریاں ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام کام کر رہے ہیں۔