بھٹو شہید ہمیشہ کیلئے امر ہو گئے، وزیر النساء چوہدری

Published: 05-01-2023

Cinque Terre

گجرات(خبر نگار خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین ڈویژن کی صدرو سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے69وزیرالنساء چوہدری ایڈووکیٹ نے ذوالفقارعلی بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پرکہاہے کہ پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقاربھٹو کواگر غیرطبعی موت کے ذریعہ راستے سے نہ ہٹایاجاتا تو پاکستان آج دنیا کی بڑی طاقت میں شمارہوتا آج پاکستان کاجوعالم اسلام اورعالمی دنیا میں مقام ہے اس کے پیچھے ذوالفقارعلی بھٹو شہید کی کاوشیں شامل ہیں ذوالفقارعلی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھ کر پاکستان کے دفاع کوناقابل تسخیربنایا بھٹو کی بیٹی بے نظیرشہید بھی اپنے والد کے نقش قدم پرچلتے ہوئے عوا م کے لئے شہادت کی منزل کی جانب بڑھی بھٹوخاندان قربانیوں کانام ہے بھٹو خاندان کی قربانیوں کوجتناخراج تحسین پیش کیاجائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم بھٹو شہید جیسے لیڈرکوکھونے کادرد صدیوں محسوس کرے گی 

آج کا اخبار
اشتہارات