Published: 05-01-2023
گجرات(خبر نگار خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی گجرات سٹی کے صدر میرانجم نے کہاہے کہ ذوالفقارعلی بھٹو جیسے عظیم لیڈرصدیوں میں پیداہوتے ہیں ذوالفقارعلی بھٹو نے جان ملک و ملت اوراسلام کی خاطرقربان کردی لیکن کسی طالع آزماء یاسامراجی ایجنٹ کے ساتھ ڈیل نہیں کی آج ذوالفقارعلی بھٹو کے نظریات اوراصول زندہ ہیں پیپلزپارٹی اورجیالے آج بھی بھٹو ازم کے افکار کولیکر آگے چل رہے ہیں یہی ذوالفقارعلی بھٹو کی کامیابی ہے انہوں نے کہاکہ جب تک پیپلزپارٹی زندہ رہے گی ذوالفقارعلی بھٹو کے افکارموجود رہیں گے۔پیپلزپارٹی اقتدارمیں ہو یانہ ہو وہ مظلوم عوام کے حقوق کے لئے ظالموں کے خلاف اپنے قائد ذوالفقارعلی بھٹو شہید کی طرح جدوجہد کرتی رہے گی۔