انجمن بہبودی مریضاں، ماہ دسمبر میں مستحقین کیلئے 10 لاکھ سے زائد کی ادویات

Published: 05-01-2023

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)انجمن بہبودی مریضاں عزیزبھٹی شہید ہسپتال کی ماہانہ میٹنگ گزشتہ روز منعقد ہوئی جس کی صدارت صدرمیاں محمداعجازنے کی اس موقع پرممبران کی کثیر تعداد موجود تھی، جنرل سیکرٹری جاوید بٹ نیشرکا کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ماہ دسمبرمیں 10لاکھ 36ہزار322روپے خرچ ہوئے جس میں 8296مریضوں کومفت ادویات فراہم کی گئیں جس پر 9لاکھ 1 ہزار 917 روپے خرچ ہوئے جبکہ تنخواہوں کی ادائیگی سمیت دیگراخراجات کی مد میں 1لاکھ34ہزار405روپے خرچ ہوئے جبکہ ماہ دسمبرمیں 1لاکھ59ہزارروپے فنڈز اکٹھے ہوئے جس میں جاوید بٹ کمیٹی کی طرف سے ایک لاکھ روپے اوردیگرمتفرق وصولیوں کی مد میں 59ہزاررروپے شوکت وسیم نے اکٹھے کیے، جاوید بٹ نے اجلاس کی کاروائی پیش کی جسے تمام ممبران نے متفقہ طورپرمنظورکرلیا،اجلاس میں پرچیز کمیٹی کی رپورٹ شوکت وسیم نے پڑھی اوربتایاکہ تقریباً آٹھ لاکھ روپے کی ادویات کی کوٹیشن بھیجی ہے جوانشاء اللہ جلد مل جائیں گی،اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیاکہ عزیزبھٹی شہید ہسپتال کے تمام مستحق غریب مریضوں کوبلاتفریق وتمیز ادویات کی فراہمی کویقینی بنایاجائے گا میاں محمداعجازنے کہاکہ انجمن بہبودی مریضاں نے 8296مریضوں کوادوایات فراہم کیں جواحسن عمل ہے انجمن مستحق مریضوں کی داد رسی کیلئے ہمہ وقت حاضرہے انہوں نے بتایاکہ ایسی ادویات جوہسپتال میں موجود نہ ہوں تو انجمن بہبودی مریضاں دیگرپرائیویٹ میڈیکل سٹورز سے ادویات خرید کرمریضوں کوفراہم کرتی ہے انہوں نے تمام ممبران کابہترین کارکردگی پرشکریہ ادا کیا اجلاس میں خادم حسین سلیمی، چوہدری سلیم اختر، خادم علی خادم، چوہدری امتیاز احمد، مرزا خالد محمود، ٹھیکیدارلیاقت علی،محسن مجید، محمد لطیف ودیگربھی شریک ہوئے۔

آج کا اخبار
اشتہارات