چوہدری پرویز الٰہی کے ہاتھوں گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کا افتتاح

Published: 06-01-2023

Cinque Terre

لاہور(نمائندہ ڈاک)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کاافتتا ح کیا-وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے شعبہ سی ٹی سکین،آپریشن تھیٹر،آئی سی یو،اور سیٹیر یل سپلائی کا بھی افتتاحکیا۔وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے نئے ہسپتال کے مختلف شعبوں اور سی ٹی سکین سیکشن کا دورہ کیا اور وارڈ میں داخل مریضوں کی عیادت بھی کی -وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کنٹریکٹ ڈاکٹر وں کو ریگو لر کرنے کا اعلان بھی کیااور ڈاکٹروں کے مطالبے پر رہائش گاہ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔  وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجا ب میں صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لارہے ہیں۔ہیلتھ کارڈ عمران خان کے ویژن کے مطابق تاریخی منصوبہ ہے۔گوجرانوالہ کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ گوجرانوالہ کو تعلیم، صحت او رصفائی کے لحاظ سے بہترین شہر بنانا میرا عزم ہے۔ گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کی تکمیل سے عوام کو بہترین طبی سہولتیں میسر ہوں گی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر و میڈیکل ایجوکیشن نے بتایا  کہ گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال 502بیڈ ز پر مشتمل ہوگا -گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کے پراجیکٹ کی لاگت7ارب 74کروڑ روپے ہے-گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال میں 6منزلہ مرکزی اور ایمرجنسی بلاک تعمیر کیاگیاہے-گوجرانوالہ کے نئے ٹیچنگ ہسپتال میں 19آپریشن تھیٹر اور 40بیڈ کا آئی سی یو قائم کیاگیا ہے اورگوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال میں 16سے زائد میڈیکل سروسز فراہم کی جائیں گی -گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال او پی ڈی میں فلٹر کلینک، گائنی، امراض چشم کے شعبے قائم کئے گئے ہیں گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال میں جدیدسی ٹی سکین، ایکسرے، الٹراساؤنڈ،پیتھالوجی لیب قائم کی گئی ہے -نئے ہسپتال میں ڈاکٹروں، سٹاف کے لئے ملٹی سٹوری رہائشی بلڈنگ او رہوسٹل بنائے گئے ہیں -طلبہ، ڈاکٹروں اور سٹاف کے لئے خصوصی طورپر تین بسیں بھی فراہم کی گئی ہیں اور ہاسپٹل ویسٹ کو تلف کرنے کے لئے انسنریٹر نصب کیاگیا ہے -اس موقع پر سابق ایم این اے رانا نذیر، معاونین خصوصی ڈاکٹر زین بھٹی، عرفان حسان، آصف صادق،ٹکٹ ہولڈر ایس اے حمید، راناساجد، سیکرٹری صحت احمد جاوید قاضی،کمشنر گوجرانوالہ غلام فرید، آرپی او منیر مسعود مارتھ، ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر، پرنسپل پروفیسر اقبال حسین، ایم ایس ڈاکٹر نصیر احمد اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے-

آج کا اخبار
اشتہارات