بھٹو شہید کی سالگرہ: بلاول بھٹو زرداری نے قمر کائرہ کے ہمراہ کیک کاٹا

Published: 06-01-2023

Cinque Terre

لالہ موسیٰ (جمیل احمد چوہدری سے) پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 95ویں یوم پیدائش کے موقع پر چیئرمین پی پیپی بلاول بھٹو زرداری نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ کیک کاٹا۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت و بلتستان قمر زمان کائرہ کو ان کی سالگرہ پر بھی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو انکی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات