Published: 09-01-2023
گجرات (آصف علی بھٹی سے) مالووال میں ن لیگیدھڑا پاکستان مسلم لیگ میں شامل، سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین سے ملاقات کر کے مالووال سے ن لیگ کے 100کے قریب خاندانوں نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی، ساتھ چلنے کا عہد، ن لیگی سرکردہ راہنما تھانیدار چوہدری زبیر اور عمران چیئرمین کی قیادت میں چوہدری ظہور الٰہی ہاؤس کوٹلہ میں عمائدین نے چوہدری وجاہت حسین سے ملاقات کی اور باقاعدہ طور پر مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا، مسلم لیگی راہنما و سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری خالد اصغر گھرال اور پیر کاشف گوہر کی کاوشوں سے مالووال کے ن لیگی دھڑا نے شمولیت اختیار کیا،مسلم لیگی راہنما چوہدری محمد علی گھرال بھی موجود تھے۔ چوہدری وجاہت حسین نے تمام نئے شامل ہونے والے ساتھیوں سے فرداً فرداً تعارفی ملاقاتیں کیں اور پارٹی میں ویلکم کیا شمولیت اختیار کرنیوالے خاندانوں کے سرکردہ راہنماؤں میں چوہدری مظہر بھمبلہ، چوہدری اشتیاق بھمبلہ، چوہدری رحمان بھمبلہ، ڈاکٹر محمد طفیل بھمبلہ، چوہدری محمد خضر حیات بھمبلہ، شعیب کھٹانہ، مہر محمد اصغر، لالہ بشارت، رشید برکت، مشتاق بھمبلہ، حاجی افضال پڈانہ، محمد بوٹا میاں ولی، حسن میاں ولی، محمد اعظم بھمبلہ، ملک احسان، محمد انصر بھمبلہ، چوہدری محمد اصغر بھمبلہ، عمر دراز بھمبلہ، محمد رشید پڈانہ، مبشر بھمبلہ و دیگر شامل ہیں تھانیدار چوہدر ی زبیر احمد بھمبلہ اور عمران چیئرمین نے شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری حسین الٰہی کی حلقہ میں خدمات سے متاثر ہو کر شامل ہو رہے ہیں ہمیں کوئی لالچ نہیں صرف علاقہ کی ترقی اور خوشحالی عزیز ہے۔