Published: 09-01-2023
گجرات(ارشد محمود سے)مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے سربراہ نوابزادہ اصغر علی خاں سے ممتاز سیاسی وکاروباری شخصیت چوہدری واصفنذیر بجاڑ کی ڈیرہ اجنالہ پر خصوصی ملاقات، نوابزادہ اصغر علی کی طرف سے استقبالیہ کا اہتما م کیا گیا، نوابزادہ اصغر علی خاں اور چوہدری واصف نذیر بجاڑ کے درمیان ہونے والی ون آن ون ملاقات میں حلقہ این اے68سمیت ضلع گجرات کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا، نوابزادہ اصغر علی نے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کے عوام کے ساتھ اپنی رابطہ میں کو جاری رکھے ہوئے ہیں ہم نوابزادہ طاہر الملک کی قیادت میں حلقہ این اے68میں موجود اپنے سنگ دھڑے کے ساتھ مکمل رابطہ میں ان کے دکھ سکھ میں شرکت، اور اپنے سنگ دھڑے کے تحفظ کے لئے کوشاں ہیں، نوابزادہ اصغر علی نے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ بھر پور تیاری کے ساتھ آمدہ جنرل الیکشن میں آئیں گے اور مخالفین کو 2013کے جنرل الیکشن اور 2015کے بلدیاتی الیکشن سے بھی زیادہ مارجن سے شکست دیں گے۔