Published: 09-01-2023
گجرات(نمائندہ ڈاک)شاہین اقبال فاؤنڈیشن گجرات کے سیکرٹری انفارمیشن چوہدری علی شان وڑائچ،جنرل سیکرٹری مبین الرحمن نے گزشتہ روزگجرات پریس کلب آکر نومنتخب صدر بشارت لودھی کو صدرگجرات پریس کلب،ارشد محمود کو نائب صدر،مرزا عامربیگ کو ممبر مجلس عاملہ منتخب ہونے پرمبارکباد دی پھولوں کے گلدستے پیش کیے اس موقع پرسابق جنرل سیکرٹری اعجاز احمد شاکر، سابق نائب صدر رانا شہزاد احمد اور شاہد بشیر کمبوہ ودیگربھی موجود تھے۔چوہدری علی شان وڑائچ نے کہاکہ ہم اپنی این جی او شاہین اقبال فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے گجرات پریس کلب کے ساتھ مشترکہ پروگرام ترتیب دیں گے جس میں نوجوان نسل کو نشے جیسی لعنت سے دور رکھ سکیں۔