گجرات میں آٹا بحران سنگین سیل پوائنٹس پر رش شہری پریشان

Published: 09-01-2023

Cinque Terre

گجرات(صہیب سرور سے)گجرات میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا سرکاری طور پر دیئے جانے والے سستے آٹے کا حصول غریب عوام کے لئے خواب بن گیا ہے، سرکاری طور پر دس کلو آٹے کے تھیلے کا ریٹ 648روپیمقرر کیا گیا ہے، جو مخصوص مقامات پر مخصوص دکانداروں کو کوٹے کے حساب سے روزانہ پہنچایا جاتا ہے جہاں آٹے کے لئے غریب عوام کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے میں آتی ہیں لیکن وہ آٹا غریب عوام میں دو چار تھیلے تقسیم کرکے باقی آٹا غائب کردیا جاتا ہے، جو تندور والوں کو مہنگے داموں فروخت کیا جاتا ہے جبکہ قطاروں میں کھڑی عورتیں، بچے اور بوڑھے تھک ہار کر واپس چلے جاتے ہیں عموماً دن گیارہ بجے کے قریب سرکاری آٹا آتا ہے جوکہ دس سے پندرہ منٹ کے اندر ہی ختم کردیا جاتا ہے جبکہ دوسرا آٹا جو سرکاری کوٹے کے بغیر ہے وہ فی تھیلا دو ہزار سے بائیس سو روپے میں ہروقت دستیاب ہوتا ہے عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے آبائی حلقہ گجرات میں خصوصی توجہ دیتے ہوئے سرکار آٹے کا کوٹہ بڑھائیں اور عام عوام کے لئے حصول آسان بنایا جائے۔

آج کا اخبار
اشتہارات