حکومت عوام کو دو ماہ میں بجلی بلز، پیٹرولیم مصنوعات اشیائے خورونوش میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دے، میاں نواز شریف کی ویڈیو لنک کے ذریعے میٹنگ می

Published: 12-10-2022

Cinque Terre

لندن(نمائندہ ڈاک) مسلم لیگ ن کے قائد   نواز شریف نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ دو ماہ کے اندر اندر عوام کو پیٹرولیم مصنوعات،بجلی کے بلوں اور دیگر اشیاء  خوردو نوش میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دے، نواز شریف کی  سربراہی میں پارٹی کا گذشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے اہم  مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عوام کوجلد ازجلد مہنگائی سے ریلیف دینے کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی، اجلاس میں پارٹی قائد نواز شریف نے وفاقی حکومت کو کہا کہ  زیادہ ریلیف دے،مشاورتی اجلاس میں پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس حوالے سے پارٹی قائد نے رہنماؤں کی ڈیوٹیاں لگا دیں،مسلم لیگ ن کی تنظیم نو کے معاملات جلد از جلد مکمل کرنے حوالے سے خصوصی طور پرزیر بحث آئے، اس حوالے سے پارٹی قائد نے مریم نواز اور دیگر پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملہ کو جلد مکمل کریں،مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لندن سے اجلاس کی صدارت کی جس میں ان کے ہمراہ مریم نواز بھی شریک ہوئیں،جبکہ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف  شاہد خاقان عباسء  رانا ثنااللہ سردار ایاز صادق  خواجہ سعد رفیق اور دیگرسنئیر رہنماؤں نے ویڈیو لنک  کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

آج کا اخبار
اشتہارات