وفاقی افسران کی گجرات میں من مانی چلنے نہ دینگے

Published: 12-10-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) ممتاز شخصیت عاطف عظمت سید بیووالی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محکمہ گیس اور واپڈا والے اپنے قبلہ کو درست کر لیں،گجرات میں من مانی اور اوچھے ہتھکنڈے نہیں چل سکتے، منجوں چک اور یونین کونسل سوک کلاں میں جان بوجھ کر پریشر کا مسئلہ بنانے والے خاطر جمع رکھیں جلد انکی شکایات کو  وزیر اعلیٰ پنجاب تک پہنچائیں گے عاطف عظمت سید نے کہا کہ گجرات لاوارث ضلع نہیں ہے جہاں کوئی پوچھنے والا نہ ہو، گجرات کے عوام بھی با شعور ہیں اور لیڈر شپ بھی مضبوط ہے وفاقی حکومت کے احکامات کی پاسداری کرنے والے خاطر جمع رکھیں، پنجاب کی پگ گجرات والوں کے سر پر ہے ایسے کام کریں لوگ آپ کو اچھے لفظوں میں یاد رکھیں، سیاسی مداخلت یہاں نہیں چلے گی آفسران بالا اس کا نوٹس لیں اور جتنی جلدی ہو سکے منجوں چک اور سوک کلاں کونسلوں کے گیس پریشر اور بجلی کے مسائل کو حل کریں۔

آج کا اخبار
اشتہارات